ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے مصر کے روزنامہ الاخبار سے انٹرویو میں ایران اور سعودی عرب کے مابین اختلافات ڈالنے کی امریکہ کی حالیہ سازش کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعاون جاری ہے اور ایران ہمیشہ گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔ صدر احمدی نژاد نے واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں ایران کو ملوث قراردینے کے امریکہ کی مضحکہ خیز سناریوں کے بارے میں کہا کہ امریکہ، ایران اور سعودی عرب کی دوستی سے خوفزدہ ہے اسی وجہ سے قوموں کے درمیاں اختلافات ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے ایران کےخلاف مغربی ملکوں اور صیہونی حکومت کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ صیہونی حکومت کے پاس تین سو ایٹمی وار ہیڈس ہیں اور یہ حکومت سارے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔...........
/169