5 نومبر 2011 - 20:30

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی خبیث مثلث، انسان حقوق کی خلاف ورزیوں اور مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی جڑیں امریکہ کی انسانیت مخالف پالیسیوں میں پیوست ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کو قتل کرنے کے لیے امریکی کانگرس کی درخواست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس خبیث مثلث کے ساتھ اپنے ناجائز مفادات آگے بڑھا رہا ہے اور الزامات لگا کر اپنی مذموم پالیسیوں کو دوسروں سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی قوموں کے لیے واضح ہو گیا ہے کہ اگر دنیا کے مخلتف علاقوں میں امریکہ اور مغرب کے انسانیت سوز اقدامات نہ ہوتے تو آج دنیا کے عوام کو سیاسی، اقتصادی، سماجی ، ثقافتی اور سکیورٹی بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔............. /169