ابنا: ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے سنيچر کو تہران ميں ہندوستاني پارليمنٹ کے ايوان زيريں لوک سبھا کي اسپيکر ميرا کمار سے ملاقات ميں کہا کہ آج سامراجي ممالک نئے نعروں کے ساتھ اور نيٹو کي فوجي طاقت استعمال کرکے ايک بار پھر دنيا پر تسلط قائم کرنا چاہتے ہيں- صدر احمدي نژاد نے اسي طرح علاقائي معاملات ميں ايران اور ہندوستان کے درميان تعاون ميں فروغ کو خطے ميں امن و استحکام کا باعث بتايا اور کہا کہ جن لوگوں نے علاقے کے امن و امان کو نشانہ بنا رکھا ہے وہ يقيني طور پر ايران اور ہندوستان کے عوام کے دوست نہيں ہيں اور وہ نہيں چاہتے کہ يہ دونوں ممالک ترقي کريں-اس موقع پر ہندوستاني پارليمنٹ لوک سبھا کي اسپيکر ميرا کمار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان، ايران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دينے کا خواہاں ہے، کہا کہ عالمي پابنديوں کے باوجود ايران نے خاص طور پر اقتصادي شعبے ميں جو پيشرفت کي ہے وہ قابل ستائش ہے.
..............
/169