3 نومبر 2011 - 20:30

سعودی حکومت نے مناسک حج کے لئےحج پرمٹ کےبغیر مکہ سفرکرنیوالے 89 ہزار افراد کوواپس بھیج دیا ہے۔

ابنا: سعودی حکومت نے مناسک حج کے لئےحج پرمٹ کے بغیرمکہ سفرکرنیوالے 89 ہزار افراد کوواپس بھیج دیا ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے لیے مختلف شہروں سے 89 ہزار افراد بغیرحج پرمٹ کے مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جہاں سے وہ افراد منیٰ جانے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم انہیں مکے میں داخلے سے روک دیا گیا اور واپس بھیج دیا گیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ان افرد میں اکثریت مقامی لوگوں کی ہے تاہم اس میں پاکستان سمیت دیگرممالک کے افراد بھی شامل ہیں، سعودی محکمہ داخلہ نے 25 سے کم نشستوں والی مسافرگاڑیوں کی مکہ مکرمہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔..............

/169