ابنا: شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف عوامي طبقات نے شمالي شہروں السلميہ اور الرقہ ميں مظاہرے کئے اور ملک ميں جاري سياسي اصلاحات کے عمل اور قيام امن کے لئے فوج کي کوششوں کي حمايت کي ـ
مظاہرين نے شام کے داخلي امور ميں بعض ممالک کي مداخلت کي مذمت کي اور ان ممالک کي قدرداني کي جو دمشق حکومت کي حمايت کر رہے ہيں ـ مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں شام کا قومي پرچم اور صدر بشار اسد کي تصاوير اٹھائے ہوئے تھےـ لوگوں نے اسلامي مزاحمت کي حمايت کے قومي موقف کو درست قرار ديا اور شام کے وقار کو مجروح کرنے کي دشمنوں کي کوششوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کياـ
شام کے مختلف شہروں ميں حاليہ دنوں کے دوران صدر بشار اسد اور ان کے سياسي اصلاحات کے منصوبے کي حمايت ميں مظاہرے ہوئے ہيں اور عوام نے دشمن کي سازشوں کے سلسلے ميں اپني ہوشياري و بيداري کا ثبوت دياـ
دوسري جانب انساني حقوق کي ايک تنظيم نے اعلان کيا ہے کہ صوبہ حماہ ميں حاليہ تشدد ميں کم از کم پندرہ سيکورٹي اہلکار مارے گئےـ انساني حقوق کے مرکز نے اعلان کيا کہ المديق علاقے ميں ايک سڑک پر بم دھماکہ ہونے سے سات فوجي مارے گئےـ
دھماکہ ايک مسلح دہشتگرد تنظيم نے کيا ـ اسي طرح المديق اور اسقيلبيہ علاقے کے درميان شاہراہ پر بم دھماکے ميں آٹھ فوجي مارے گئےـ دوسري جانب صوبہ الحمص ميں ايک کارخانے پر مسلح افراد کے حملے کے نتيجے ميں دس مزدور مارے گئےـ............
/169