ابنا: امريکہ ميں اقتصادي بدحالي کے خلاف احتجاج کا دائرہ پھيلتا جارہا ہے اور آکلينڈ رياست کيلي فورنيا کا آٹھواں بڑا اور امريکہ کا چواليسواں شہر ہے جہاں پوليس نے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں کو حاليہ دنوں ميں بدترين تشدد کا نشانہ بنايا ہے- ہمارے نمائندے کے مطابق آکلينڈ شہر کے اسٹاک مارکيٹ کے سامنے دھرنا دينے والوں پر پوليس اور سادہ لباس ميں ملبوس سيکورٹي اہلکاروں نے ہلہ بول ديا اور انہيں طاقت کے بل پر منتشر کرنے کي کوشش کي- مظاہرين کي سرکوبي کے لئے پوليس کے خصوصي دستوں نے آنسو گيس ، اور مرچوں کے اسپرے کا بے تحاشہ استعمال کيا جسکے سبب درجنوں امريکي شہري زخمي ہوگئے اور بہت سوں کو گرفتار بھي کرليا گيا- امريکا کے دوسرے شہروں ميں بھي برفباري کا سلسلہ رکنے کے بعد وال اسٹريٹ مخالف مظاہروں ميں ايک بار پھر شدت آگئي ہے- زيکوٹي پارک جہاں سے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک شروع ہوئي ہے بدستور امريکي عوام کے مظاہروں کا مرکز بناہوا ہے-
شديد سردي کے باوجود امريکي پوليس ہر قسم کے گرمي پہنچانے والے سازو سامان کو مذکورہ پارک ميں لانے کي روک تھام کر رہي ہے- احتجاجيوں نے دھمکي دي ہے کہ امريکي حکومت نے سردي سے بچاو کے وسائل کي روک تھام کا سلسلہ جاري رکھا تو وہ نيويارک کے ميئر مائيکل بلوم برگ اور ديگر سرکاري عہديداروں کے خلاف عدالت ميں باضابطہ شکايت دائر کريں گے- امريکہ ميں وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کا آغاز سترہ ستمبر کو اس وقت ہوا تھا جب بہت بڑي تعداد ميں امريکي شہريوں نے ملک ميں غربت اور سماجي ناانصافيوں کے خلاف نيويارک ميں اسٹاک مارکيٹ کي عمارت کے سامنے مظاہرے کئے تھے- يہ تحريک ، نيويارک اسٹاک مارکيٹ يا وال اسٹريٹ کو امريکي عوام کي معاشي بدحالي کا اصل ذمہ دار سمجھتي ہے اور جنگ افغانستان و عراق کے خاتمے کا مطالبہ کرتي چلي آرہي ہے- وال اسٹريٹ مخالف تحريک کا دائرہ اب سيٹل ، لاس انجلس، ڈالاس اور بوسٹن سميت امريکہ کے تمام بڑے شہروں تک پھيل گيا ہے اور روزانہ سيکڑوں احتجاجي اجتماعات منعقد کئے جارہے ہيں- وال اسٹريٹ تحريک کے حاميوں کي تعداد ميں ميں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے -...........
/169