ابنا: اطلاعات کے مطابق صالح کے مخالف حاشد قبيلے کے افراد نے شمالي صنعاء کے علاقے الحصبہ پر قبضہ کر ليا ہےـ مخالفين نے صنعاء ايئرپورٹ جانے والي تمام سڑکوں کو بند کر ديا ہے جبکہ صالح کے فوجي ان پر وسيع حملے کي تياري کر رہے ہيں ـ
دوسری جانب صوبہ اب ميں لاکھوں کي تعداد ميں لوگوں نے مظاہرے کرکے صالح کي فوري برطرفي پر زور ديا -
مظاہرين نے اسي کے ساتھ ڈکٹيٹرعبداللہ صالح اور اس کے ساتھيوں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کياـ
مظاہرين نے خليج فارس تعاون کونسل کي تجويز کي مخالفت کي جس ميں صالح کو عدالتي کارروائي سے محفوظ رکھنے کي بات کہي گئي ہےـ
مظاہرين کے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ تھے جن پر لکھا تھا کہ يمن کے ڈکٹيٹر اور اس کے معاونين پر انسانيت سوز جرائم کے سلسلے ميں مقدمہ چلايا جانا چاہئےـ...........
/169