ابنا: ایرانی حجاج کے سرپرست اور ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسگر نے مکہ مکرمہ میں قدس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کو عالم اسلام کے پہلے مسئلہ کے طور پرباقی رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم حج کی برکت سے یہاں جمع ہوئے ہیں اور ہمیں عالم اسلام کے ایک بہت بڑے مسئلے کے بارے میں بحث و گفتگو اور تبادلہ خیال کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے 50 برس پہلے فرمایا تھا کہ عالم اسلام کی تمام مشکلات کی جڑ امریکہ اور اسرائیل ہیں اور آج بھی وہی صدا ہمارے کانوں میں گونج رہی ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تہران میں اسرائیل کا سفارتخانہ بند کردیا گیا اور اس کی جگہ فلسطین کا سفارتخانہ کھول دیا گیا انھوں نے کہا کہ ایران فلسطینیوں کی مدد کرنے اور بیت المقدس کی آزادی میں سنجیدہ ہے قاضی عسکر نے کہا کہ آج علاقائي قوموں میں اسلامی بیداری پیدا ہوچکی ہے اور امریکہ نواز ڈکٹیٹر یکے بعد دیگرے نابود ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ایک فرعی مسئلہ میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے بلکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ باقی رہنا چاہیے۔...........
/169