1 نومبر 2011 - 20:30

پشاور… پشاور کے قریب کارخانو مارکیٹ میں دھماکے سے خیبرایجنسی کی معروف شخصیت سمیت 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ 10 گاڑیوں اور متعدد کیبنز کو نقصان پہنچا۔

ابنا:پولیس کے مطابق دھماکا کارخانومارکیٹ کے قریب واقع چیک پوسٹ پر ہوا جس میں قبائلی رہنما ملک تاج سمیت 13 افراد زخمی ہوئے۔ جائے وقوع پر موجود 10 گاڑیوں اور کئی کیبنز کو بھی نقصان پہنچا۔ ایس پی کینٹ ڈاکٹر سعید کے مطابق دھماکے کا ہدف خیبرایجنسی کا قبائلی رہنما ملک تاج تھاجن کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ قبائلی رہنما سمیت دھماکے کے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں پہنچایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 13 زخمیوں کو لایا گیا۔ 

...........

/169