ابنا:اجلاس کے آغاز پر بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد آغاز حقوق بلوچستان پیکیج پر عمل درآمد کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پیکیج کے 61 پالیسی اقدامات پر 80 فیصد عمل کیا جاچکا ہے۔ وزیر تجارت امین فہیم نے کابینہ کو بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق امور پر بریفنگ دیتے ہوئے اپنے حالیہ دورہء بھارت کے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ نئے تجویز کردہ اقدامات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر 6 ارب ڈالر کیا جائے گا۔
............
/169