ابنا: صہیوني وزير خارجہ اويگڈر ليبرمين نے پارٹي کے اجلاس ميں کہا کہ کابينہ کو چاہئے کہ حماس کي حکومت کا خاتمہ کرنے کے لئے غزہ پر وسيع حملے کي موافقت کرےـ
ليبرمين نے اپنے اس انتہا پسندانہ نظريئے کا جواز پيش کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے خود کو مختلف ہتھياروں سے ليس کر ليا ہے اور وہ ايسے ميزائل اسرائيلي علاقوں پر فائر کر رہي ہے جو پہلے ان علاقوں تک نہيں پہنچ پاتے تھےـ
صہیوني ریاست نے قيديوں کے تبادلے کے معاہدے اور اپنے داخلي بحران سے رائے عامہ کي توجہ ہٹانے کے لئے سنيچر کے روز سے فلسطيني علاقوں پر فضائي حملے شروع کر ديئے ہيں جن ميں اب تک بارہ افراد شہيد ہوچکے ہيں ـ
صہیوني ریاست نے کہا ہے کہ اس کے حملے جاري رہيں گےـ
ياد رہے کہ حماس کے قبضے سے اسرائيلي فوجي گلعاد شاليت کي رہائي کے بدلے چار سو ستتر فلسطيني قيدي رہا ہو چکے ہيں اور ساڑھے پانچ سو قيديوں کو دو مہينے بعد رہا کيا جانا ہےــ..........
/169