ابنا: موساد کي بيشتر ٹارگٹ کلنگ فلسطيني سرزمينوں ميں انجام پائي ہے - اقوام متحدہ کے خصوصي رپورٹر فليپس السٹن نے ٹارگٹ کلنگ کے بارے ميں اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ موساد نے جن لوگوں کو نشانہ بناکر قتل کيا ہے ان ميں بيشتر کا تعلق حماس، جہاد اسلامي اور فتح جيسي فلسطيني تنظيموں سے ہے -
اقوام متحدہ کے اس خصوصي رپورٹر نے اپني رپورٹ ميں اس بات پر زورديا ہے کہ سن دوہزار دو سے دوہزار آٹھ تک موساد کے ايجنٹوں نے تين سو اٹھاسي فلسطينيوں کو شہيد کيا ہے -
ياد رہے کہ موساد کے ايجنٹوں نے اپني آخري کاروائي ميں حماس کے ايک ليڈر محمود المبحوح کو دبئي کے ايک ہوٹل ميں شہيد کيا تھا اس درميان صہيونيوں نے بيت المقدس شہر کي سڑکوں پر ايسے اعلاميے نصب کئے ہيں جن پر لکھا ہے کہ جو بھي اسرائيلي ، فلسطينيوں کو قتل کرے گا اسے انعام سے نوازا جائے گا.
.....
/169