31 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نےبحرینی حکام کونصیحت کی ہےکہ وہ اقتدارکےصحیح راستےکو کہ جوعوام کی آواز اوران کےمطالبات پر کان دھرنا ہے، اختیارکریں۔

ابنا: وزارت خارجہ کےترجمان نےآج ملکی اورغیرملکی صحافیوں کوپریس بریفنگ کےدوران بحرین کی صورت حال کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ اس ملک میں عوامی مطالبات کوعملی جامہ پہنانےکےلئےکوئي نیاطریقہ نظرنہيں آرہاہے اور جب تک بحرینی عوام کےساتھ رویےمیں ٹھوس تبدیلی نظرنہ آئے، اس ملک کےسلسلےمیں ایران کی پالیسی میں بھی کوئي تبدیلی نہيں آئےگي۔مہمان پرست نےایران اور سعودی عرب کےدرمیان براہ راست مذاکرات شروع کرنےکےلئے قطرکے وزیراعظم کی تجویزکےبارےمیں کہاکہ مشرق وسطی کےعلاقےکےملکوں کےدرمیان یکجہتی اور تعاون کےسلسلےمیں علاقےکےملکوں اورعالم اسلام کےمخالفین کےفتنوں کی بابت ہوشیار رہنا چاہیے۔اس کےساتھ ہی مہمان پرست نےوضاحت کی کہ سعودی عرب اورایران کےدرمیان تعاون کےسلسلےمیں دونوں ملکوں کےتعلقات میں کسی طرح کی محدودیت نہيں ہے اور تعاون میں فروغ علاقےکےدشمنوں کےمنصوبوں کوناکام بناسکتاہے۔...........

/169