ابنا: ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نےبتایا کہ طالبان نے پیر کے روز صوبہ ہلمند کے علاقے گردی بغران میں غیرملکی افواج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گيارہ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔اس حملے میں قاری یوسف احمدی کے مطابق چار امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔طالبان کے ایک اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دعوی کیا ہے کہ طالبان نے پیر کے روز افغانستان کے صوبہ لوگر کے علاقے برکی برک میں امریکی فوجیوں پر حملہ کیا جس میں دو امریکی فوجی ہلاک اور کئي زخمی ہوگئے۔نیٹو نے اس بارے میں کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
..........
/169