30 اکتوبر 2011 - 20:30

فلسطيني مجاہدين نے غزہ پٹي پر اسرائيل کے ہوائي حملوں اور فلسطينوں کے قتل عام کے جواب ميں صہیوني بستيوں پر راکٹ داغے ہيں-

ابنا: مرکز اصلاع رساني فلسطين کے مطابق مجاہد گروہوں نے اتوار کي رات غزہ پٹي پر اسرائيلي جارحيت اور بارہ فلسطينيوں کي شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انيس سو اڑتاليس کے مقبوضہ علاقوں ميں قائم صيہوني بستيوں اور شہروں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنايا ہے-

غزہ پٹي پر ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے تازہ اسرائيلي حملوں ميں اب تک بارہ فلسطیني شہيد ہوچکے ہيں جبکہ فلسطیني مجاہدين کے جوابي حملوں ميں کم از کم ايک صہیوني ہلاک اور متعدد زخمي ہوئے ہيں -...........

/169