29 اکتوبر 2011 - 20:30

امریکی صدر باراک اوباما نے پہلی بار اپنے بیان میں وال اسٹریٹ پر قبضے کے الفاظ استعمال کیے ہیں اور اعتراف کیا ہے کہ ننانوے فیصد امریکی ایک فیصد لوگوں کی خواہشات کی بھینٹ چڑھے ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما کا بیان ایسے عالم میں سامنےآیا ہے کہ جب کانگریس کے بجٹ دفتر کی رواں ہفتے کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ انیس سو اناسی سے دو ہزار سات تک کے برسوں میں دولت مند ترین ایک فیصدامریکی عوام کی آمدنی تین گنا ہوگئی ہے۔
ان کا بیان ایسےعالم میں سامنے آیا ہے کہ جب دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخابات کاوقت قریب ہے اور ملک کی سیاسی پارٹیاں یعنی ریپبلکن اور ڈیموکریٹک ایک دوسرے پر امریکی معیشت کو خراب کرنے کا الزام لگا کر انتخابات میں کامیاب ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

امریکی عوام کےمظاہرے یا وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو نامی تحریک سترہ ستمبر سے امریکہ میں سماجی نابرابری، غربت ، بڑے پیمانے پر بدعنوانی ميں اضافے اورملٹی نیشنل کمپنیوں کی طمع اور لالچ کے خلاف احتجاج کے لئے نیویارک میں شروع ہوئی ہے۔ اس وقت یہ تحریک امریکہ کے بڑے اور اہم شہروں تک پھیل گئي ہے اور یہ تحریک آسٹریلیا، جرمنی ، برطانیہ ، اٹلی ، اسپین ، آئرلینڈ اورپرتگال تک بھی پہنچ چکی ہے۔
........... 
/169