29 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کے حیدرآباد ، جیکب آباد ،کشموراوردیگر کئی شہروں میں مسلم لیگ نون کے دفاتر کو آگ لگادی گئی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہروں حیدرآباد ، جیکب آباد ،کشموراوردیگر مقامات پر مسلم لیگ نون کے دفاتر کو آگ لگادی گئی ہے پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں پیش آیا۔ جہاں کچھ افراد نے مسلم لیگ ن کے دفتر کو آگ لگادی، مقامی افراد کے مطابق پولیس تھانہ قریب ہونے کے باوجود لوگ ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے،دوسرا واقعہ جیکب آباد کے لہڑی محلہ میں پیش آیا۔ جہاں مسلم لیگ ن کے دفتر کو لوگوں نے جلادیا۔ حیدرآباد میں بھی بعض افراد ضلعی کونسل میں مسلم لیگ ن کے دفتر پہنچے اور شدید ہوائی فائرنگ کی، بعدازاں دفتر کو آگ لگادی گئی۔ ادھرنواز شریف کی تصویروں اور فوٹوؤں کو بھی جلا دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی غیر مہذب رفتار اور بیانات سے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے سندھ حکومت نے دفاتر کو جلانے والے افراد کے لاف کارروائي اور تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے
..........

/169