ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے شہرکراچی میں منگھوپیر تھانے کی حدود سیکٹر نمبر تین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تیس سالہ شخص کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کو دس گولیاں لگی ہیں۔اور وہ مقامی ماربل فیکٹری کا ملازم تھا۔ ادھر پاک کالونی کے علاقے چٹاگانگ کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص نے ہفتہ کی شب سول اسپتال کراچی میں دم توڑدیا۔ اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے چالیس سالہ شخص کو گولی مارک کر ہلاک کردیا .
...........
/169