ابنا: پاکستان کےوزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی ریلی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے جیل اور جلا وطنی سے کوئي سبق نہیں سیکھاہے۔12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف کی حکومت ختم کرنے پر دھرنا کیوں نہیں دیا گیا، مسلم لیگ ن جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے،لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اورانتخابی سیاست بے نتیجہ رہے گی، پنجاب حکومت کی حمایت کی اسے گرنے نہیں دیا،جمہوری حکومت تمام آئینی اداروں کو مضبوط بنائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ادھر پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی مسلم لیگ نون کی ریلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ نون کے وزیر اعلی شہباز شریف کوغیر مہذب سیاستداں قرار دیا ہے۔
...........
/169