28 اکتوبر 2011 - 20:30

آل خليفہ حكومت كی ظالم فورسز نے کل جمعۃ المبارك كو حضرت امام محمد تقی (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے سوگوار اور ماتمی بحرينيوں پر ہلہ بول ديا ۔

ابنا:  بحرينی شيعوں اور اہل سنت نے كينہ توزوں كی سازشوں كو ناكام بنانے كی غرض سے امام محمد تقی (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے بحرين كے علاقے "المحرق" میں باہم عزاداری كی ۔

آل خليفہ حكومت كی فورسز نے اس يكجہتی كی تاب نہ لاتے ہوئے جلوس عزاداری پر حملہ كر كے شركا كی گاڑيوں كے شيشے توڑ ڈالے اور ان كے گھروں پر چھاپہ مار كاروائی كی ۔

قابل ذكر ہے كہ اہل سنت جوان عزاداری كے دستوں كی حمايت میں آل خليفہ حكومت كے كارندوں سے دست و گريبان ہو گئے ۔ ...........

/169