27 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلام آباد… پاکستانی حدود میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قائم گرینڈ جرگہ نے اس جارحیت کے خلاف سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.

ابنا: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ڈرون حملے، قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی کو ہوا دے رہے ہیں ڈرون حملوں کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے گرینڈ جرگہ میں جمائما گولڈ اسمتھ شریک ہوئیں جبکہ قبائلی عمائدین بھی اس میں شریک تھے، جرگہ کا انعقاد برطانوی فلاحی تنظیم، پاکستان میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم اور وزیرستان گرینڈ جرگہ نے کیا ہے ، جرگہ میں ڈرون حملوں کے متاثرین بھی موجود تھے، جرگہ میں جو قرارداد مذمت منظور کی گئی اس میں کہاگیا ہے کہ امریکہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند کرے ، یہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہے، ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں ، عمران خان نے جرگہ سے خطاب میں کہاکہ پاکستان امریکی جنگ سے باہر آجائے تو عسکریت پسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے،جرگہ کے شرکاء آج سہہ پہر اسلام آباد کے جناح ایونیو پر پارلے منٹ ہاوٴس تک احتجاجی ریلی بھی نکال رہے ہیں ۔  ............

/169