ابنا: ترکي کے سرکاري ٹيلي ويزن چينل کے مطابق وزارت عظمي کے ايمرجنسي امداد کے دفتر نے اعلان کيا ہے کہ گزشتہ اتوار کو مشرقي صوبے وان ميں سات اعشاريہ دو رکٹر کي شدت کے زلزلے سے اب تک پانچ سو تيئيس افراد ہلاک اور کم از کم سولہ سو پچاس افراد زخمي ہوئے ہيں ـ
رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سيکڑوں عمارتيں ملبے ميں تبديل ہو گئي ہيں اور ايک سو چھياسي افراد کو ملبے کے نيچے سے زندہ باہر نکالنے ميں کاميابي ملي ہےـ
زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں امدادي سرگرمياں بدستور جاري ہيں اور ماہرين کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کي تعداد ميں اضافے کا خدشہ ہےـ
...........
/169