ابنا: افغانستان میں تعینات نیٹو کی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آج پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق نیٹو کے گن شپ ہیلی کاپٹرز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دس کلو میٹر اندر تک پاکستانی حدود میں گھس آئے اور پندرہ منٹ تک پرواز کر کے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد واپس افغانستان چلے گئے۔ نیٹو ہیلی کاپٹروں کی دراندازی کے باعث علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا کیونکہ یہاں رہائش پذیر افراد کی بڑی تعداد امریکی ڈرون حملوں کا شکار رہی ہے۔ تاہم پولیٹکل انتظامیہ نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔
..............
/169