25 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کو امریکہ اور صہیونی ریاست کی سازشوں پر ہوشیار رہنا ہوگا۔

ابنا: مہمان پرست نے آج جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی اٹھارویں نمائش میں کہا کہ ایران کےخلاف امریکہ کا یہ سناریو کہ ایران واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں ملوث ہے، مشرق وسطی میں غیر علاقائي ملکوں کو لانے کی غرض سے رچا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس سازش کےسہارے علاقے کے ملکوں کے درمیاں اختلافات پھیلا کر صہیونی ریاست کو بچانا اور اس کے مفادات کاتحفظ کرناچاہتا ہے۔وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ ایران کو کسی دہشت گردانہ اقدام میں ملوث کرانے کی خبروں کوعلاقائي عوام قبول نہيں کریں گے اور اقوام عالم جانتی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران بہت سے ایسے مسائل سے مقابلہ کر رہا ہے جن سے ملک کو خطرہ لاحق ہے جن میں سے ایک منشیات ہے۔ مہمان پرست نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان جرائم سے مقابلہ کرنے میں پیش پیش ہے جو انسانیت کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔.............. /169