ابنا: طرابلس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ليبيا کي نيشنل آئل کمپني کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبرکے آخرتک اس آئل فيلڈ سے پيداواري شرح يوميہ ايک لاکھ بيرل ہوجائے گي- ليبيا ميں خانہ جنگي کے آغاز سے پہلے تک يوميہ چھ لاکھ بيرل تيل نکالا جاتا تھا.
دوسري طرف معدوم ڈکٹيٹر قذافي کے بيٹے سيف الاسلام کو شمالي نائيجر ميں ديکھا گيا ہے-
ايک مغربي ايجنسي کے مطابق شمالي نائيجر ميں ايک مقامي عہديدار نے بتايا ہے کہ سيف الاسلام کو ليبيا کي سرحد کے قريب ديکھا گيا ہے - نائيجر کے اس مقامي عہديدار کے بقول الطوارق قبيلے کے کچھ افراد سيف الاسلام کي حفاظت کررہے ہيں -
...........
/169