25 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير داخلہ مصطفي محمد نجار نے پاکستاني حکام سے کہا ہے کہ وہ ايران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر سيکورٹي بڑھانے کے لئے ضروري اقدامات کرے-

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق مصطفي محمد نجار نے منگل کے دن پاکستاني سرزمين سے ايران کے خلاف کي جانے والي دہشتگردانہ کارروائيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشترکہ سرحد پر امن قائم کرنا چاہئے-
مصطفي محمد نجار نے زور دے کر کہا کہ ايران نےاپنے سرحدي علاقے ميں امن قائم کيا ہے اور اسے پاکستان سے توقع ہے کہ وہ بھي اس سلسلے ميں مناسب اور ضروري اقدام انجام دے گا-

ايران کے وزير داخلہ نے صراحت کے ساتھ کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکات اور مشترکہ طويل سرحد کے پيش نظر پاکستان کے ساتھ ايران کے تعلقات بہت اہميت کے حامل ہيں- مصطفي محمد نجار نے تاکيد کي کہ ايران اور پاکستان کے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک انتہا پسندي ، جرائم اور منشيات کي اسمگلنگ سے مقابلے کے سلسلے ميں ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کريں گے-

...........

/169