25 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی… آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نہ صرف سیلاب بلکہ شہروں میں ہونے والی حالیہ ہنگا مہ آرائی کے باعث بھی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

ابنا: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جاری ریجنل اکنامک آوٹ لک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان سے سرمائے کی منتقلی سے پیدا ہونے والے خلا کو کسی حد تک بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم اور اور برآمدات میں اضافے نے پورا کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال2011-12 میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مجموعی پیداوار کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مالیاتی خسارہ مجموعی پیداوار کا 5.3 فیصد اور رواں کھاتوں کا خسارہ مجموعی پیداوار کا 1.7 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح برآمدات 30 ارب ڈالر سے زائد اور درآمدات تقریباً 46 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔  ...........

/169