ابنا: رشا ٹوڈے کے مطابق وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں نے کہا ہے کہ جب تک ضروري ہوا وہ سڑکوں پر دھرنے پر بيٹھے رہيں گے اور جب تک امريکي حکام ان کے مطالبات پر توجہ نہيں ديں گے وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے.
اس تحريک کے ايک سرگرم کارکن ڈيوڈ سوانسن نے جو واشنگٹن ميں مظاہرين کے ساتھ شريک ہيں کہا کہ نہ تو پوليس اور نہ ہي موسم سرما کي ٹھنڈک کوئي بھي چيز ان کي تحريک کے بڑھتے ہوئے قدم نہيں روک سکے گي - شہري حقوق کےحامي اس کارکن نے زور دے کرکہا کہ پوليس فورس سے سننے ميں آيا ہے کہ بعض اعلي امريکي حکام پوليس پر دباؤ ڈال رہے ہيں کہ مظاہرين کو سڑکوں سے دور کريں ليکن ايسا نہيں ہوسکے گا اور ہم سڑکوں کو خالي نہيں کريں گے-
ياد رہے کہ امريکي عوام نے گذشتہ سترہ ستمبر سے نيويارک ميں وال اسٹريٹ کي عمارت کے سامنے سرمايہ دارانہ نظام اور وائٹ ہاؤس کي پاليسيوں کے خلاف جو تحريک شروع کي تھي جس کا دائرہ اب پورے امريکا ميں پھيل چکا ہے اور يہ تحريک پوري شدت کے ساتھ جاري ہے - اس درميان امريکي ميرين پر قبضہ کرو تحريک کے عنوان سےبھي ايک اور مہم کا آغاز ہوگيا ہے جس کا مقصد پوليس کے تشدد آميز رويے پر احتجاج کرنا ہے- خبروں کےمطابق امريکا کے ايک سابق ميرين افسر شامار تھامس نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں پر پوليس کے تشدد آميز رويے پر احتجاج کرنے کے لئے ميرين پر قبضہ کرو تحريک تشکيل دي ہے- امريکي ميرين کے سابق افسر تھامس نے مظاہرين کے خلاف پوليس کے تشدد آميز رويے کے بارے ميں کہاکہ کسي کو يقين نہيں آرہا ہے کہ امريکي پوليس اپنے ہي شہريوں پر اس طرح سے تشدد کرے گي-
خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ امريکي پوليس مظاہرين کو زمين پر لٹاکر انہيں بري طرح زد وکوب کرتي ہے اور ان کے چہروں پر مرچ کے اسپر ے ڈالتي ہے- امريکي پوليس اب تک ہزاروں کي تعداد ميں مظاہرين کو گرفتار کرچکي ہے-
دوسري طرف امريکا ميں ہونےوالے سروے رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ امريکي عوام ميں وال اسٹريٹ کي کارکردگي کے بارے ميں سخت ناراضگي پائي جاتي ہے-سي اين اين اور او آر سي ادارے کے ذريعے انجام ديئے گئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ امريکي عوام کو وال اسٹريٹ کے عہديداروں کي صداقت اور نيک نيتي پر بھروسہ نہيں ہے -
.....
/169