ابنا: رپورٹ کے مطابق منگل کي صبح ايک بم دھماکہ بغداد کے بنوک محلے ميں ٹريفک پوليس کي گشتي ٹيم کے راستے ميں ہوا جس ميں ايک پوليس اہل کار اور ايک شہري زخمي ہو گيا -
اسي طرح دوسرا دھماکہ مشرقي بغداد ميں ہوا جس ميں ٹريفک پوليس کے دو اہل کار زخمي ہو گئے -
ديالہ صوبے کے بعقوبہ شہر ميں بھي موٹر سائکل بم دھماکے ميں دو افراد زخمي ہو گئے جبکہ دھماکے کے بعد دو مشتبہ لوگوں کو گرفتار کر ليا گيا ہے -
عراقي سيکوريٹي فورسس نے اسي طرح آج ديالہ صوبے کے مختلف علاقوں سے دہشت گردانہ کارروائيوں ميں ملوث ہونے کے شبہے ميں نو لوگوں کو حراست ميں ليا ہے - ديوانيہ صوبے کي پوليس نے بھي دوشنبہ کي شب کالعدم بعث پارٹي کے سات کارکنوں کو حراست ميں ليا ہے -
عراق کے بہت سے سرکاري ذرائع ، امريکيوں اور کچھ علاقائي عرب ملکوں کو ، اس ملک ميں بد امني ميں ملوث قرار ديتے ہيں-...........
/169