24 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے عبد اللہ بن ترکی مسجد میں سعودی عرب کے ولیعہد سلطان بن عبد العزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی آج ایک مختصردورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں انھوں نے عبد اللہ بن ترکی مسجد میں سعودی عرب کے ولیعہد سلطان بن عبد العزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ ایرانی وزير خارجہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے سعودی فرمانروا عبد اللہ بن عبد العزیز اور وزیر داخلہ نایف بن عبد العزيز کو تعزيت و تسلیت پیش کی۔ صالحی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔ ..........

/169