23 اکتوبر 2011 - 20:30

ایک امریکی اخبار "بلوم برگ" سے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور امریکا کو سرحد پر دہشتگرد حملوں سے برے نتائج کا سامنا ہے، اگر تینوں ممالک کے درمیان تعاون نہ ہوا تو حملوں کے نتائج اور برے ہوں گے۔

ابنا: امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے پاکستان کو اپنی سرزمین پر شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام آباد دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے ایک امریکی اخبار "بلوم برگ"سے انٹرویو میں کہا پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے امریکا اور افغانستان کی مدد کی ضرورت ہے۔ امریکی حکومت یہ نہیں چاہتی کہ پاک فوج سرحدی علاقوں میں گھس جائے اور شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر قبضہ کر لے۔ ان سے نمٹنے کے لئے فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ دوسرے طریقوں پر بھی عمل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان سے انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے پر زور دیا ہے تاکہ شدت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے، بہتر تعاون سے کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے جیسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے القاعدہ کے خلاف حالیہ آپریشن میں تعاون پر پاکستان کی تعریف کی۔  ...........

/169