23 اکتوبر 2011 - 20:30

بحرين ميں سيکورٹي سعودي اور بحريني فوجيوں نے آل خليفہ حکومت کے خلاف خواتين کے مظاہروں کي سرکوبي کي ہے-

ابنا: المنار ٹي وي چينل کي رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں نے دارالحکومت منامہ کے کرزکان علاقے ميں خواتين کے مظاہرے کي بڑي بے رحمي سے سرکوبي کي ہے-

مظاہرہ کرنے والي خواتين آل خليفہ حکومت کي سرنگوني اور بحرين کے عوام کو اپنے مستقبل کا فيصلہ کرنے کا حق ديئے جانے کا مطالبہ کر رہي تھيں- بحرين کے ديگر علاقوں ميں بھي آل خليفہ کي آمر حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں-

بحريني اور سعودي فوجيوں نے آنسو گيس کے گولے فائر کرکے مظاہرين کو منتشر کرنے کي کوشش کي-

واضح رہے کہ بحرين ميں چودہ فروري سے حکومت کے خلاف عوامي تحريک شروع ہوئي ہے اور اس ملک کي سيکورٹي افواج نے سعودي عرب کے فوجيوں کي مدد سے مظاہرين کے خلاف تشدد کا استعمال کيا ہے جس کے سبب اب تک سو سے زائد افراد شہيد اور ايک ہزار سے زائد زخمي ہوچکے ہيں............

/169