23 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے سعودی عرب کے ولیعہد سلطان بن عبد العزیز کی رحلت پر سعودی بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے سعودی عرب کے ولیعہد سلطان بن عبد العزیز کی رحلت پر سعودی فرمانروا عبد اللہ بن عبد العزیز کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد و وزیر دفاع سلطان بن عبد العزيز کی دردناک رحلت کی خبر سنکر کافی صدمہ پہنچا ہے اور اس حادثے پر سعودی حکومت اور سعودی عوام اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں  اور مرحوم کے پسماندگان کو تعزيت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ ..........

/169