23 اکتوبر 2011 - 20:30

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لیبیا کی آزادی کے سرکاری اعلان کو ایک تاریخی موڑ قراردیا ہے۔

ابنا: بان کی مون نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ یو این او عبوری حکومت بنانے اور انتخابات کرانے کےسلسلےمیں لیبیا کی عبوری کونسل کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ اقوام متحدہ لیبیا کے عوام اور حکام کا دفاع کرے گي جو کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے قذافی کی ہلاکت کے بعد عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل نے لیبیا کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔.....

/169