ابنا: سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین کا کہنا ہے اکتیس اکتوبر کے بعد سے اتحادی فوجیں کارروائیاں نہیں کریں گی۔ برسلزمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے نیٹوکے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین نے اعلان کیا کہ لیبیا میں نیٹو کا مشن 31 اکتوبر تک ختم کر دیا جائے گا۔ان کاکہناتھا کہ اتحادی افواج فضائی اورسمندری آپریشن کے خاتمے کے بعدخطے سے نکل جائیں گی۔ایک سوال پرآندریراسموسین نے کہا کہ سیف الاسلام قذافی کے متعلق کوئی معلومات نہیں تاہم لیبیا کی صورتحال پر نظررکھیں گے۔ ..........
/169