ابنا: نامعلوم مسلح افراد نے دارالحکومت بغداد کے شمالي علاقے الاعظميہ ميں فائرنگ کرکے ايک پوليس افسر کو ہلاک کرديا دوسري جانب صدرسٹي ميں الحبيبيہ محلے بموں کے تين دھماکوں ميں چار افراد جاں بحق اور دس ديگر زخمي ہوگئے جبکہ شمالي شہر کرکو ک ميں کردوں کےساتھ مسلح افراد کي لڑائي ميں دو مسلح افراد مارے گئے -
ادھر کرکوک کےجنوب ميں واقع ترکلان کے علاقے ميں ايک بارودي سرنگ کے دھماکے ميں چار بچے زخمي ہوگئےيہ ايسي حالت ميں ہے کہ صوبہ الانبار کے صدر مقام رمادي ميں ايک پوليس اسٹيشن کے قريب پے در پئے دو بم دھماکوں ميں ايک عام شہري جاں بحق اور دو ديگر زخمي ہوگئے -..........
/169