ابنا: صدر دھڑے کے سربراہ مقتدي صدر نے جمعرات کو ايک بيان جاري کرکے ، عراق سے امريکي فوجيوں کے انخلاء کے بارے ميں بولے جانے والے جھوٹ کي جانب سے خبردار کيا ہے اور معینہ مدت ميں امريکي فوجيوں کے انخلاء پر زور ديا ہے - مقتدي صدر نے عراق ميں امريکي فوجيوں کي تعيناتي کو غاصبانہ قبضے قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ انکي جماعت اور اسي طرح سے عراق کي حکومت اور قوم عراق سے تمام امريکي فوجيوں کے انخلاء کي خواہاں ہيں -
ياد رہے کہ سن دو ہزار آٹھ ميں واشنگٹن اور بغداد کے درميان ہونے والے سيکورٹي معاہدے کے تحت تمام پچاس ہزار امريکي فوجيوں کو سن دو ہزار گيارہ کے آخر تک عراق سے نکلنا ہوگا -............
/169