ابنا: کوہاٹ ٹنل کے قریب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل سے کراچی جانے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیا۔کارروائی میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں محمد رضا اور اللہ بخش کوگرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ درہ آدم خیل سے کراچی لے جارہے تھے ۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 15 کلاشنکوف ، 82 پستول ، 100 میگزین ، 7270 مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں ۔
..........
/169