ابنا: جنرل اشفاق پرويز کياني نے پارليمنٹ کي دفاعي کميٹي کو بريفنگ ديتے ہوئے کہا کہ امريکا کو شمالي وزيرستان ميں کارروائي سے قبل دس مرتبہ سوچنا چاہيے-
ان کا کہنا تھا کہ امريکا پاکستان پر شدت پسندوں کے خلاف کارروائي پر زور دينے کے بجائے افغانستان ميں استحکام پر توجہ دے-انہوں نے کہا کہ شمالي وزيرستان ميں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پيمانے پر آپريشن کب کيا جائے، اس کا فيصلہ پاکستان اکيلے ہي کرے گا-انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امريکا کو بتا ديا ہے کہ وہ کسي دباؤ ميں آ کر شمالي وزيرستان ميں آپريشن نہيں کرے گا-
پاکستان کے آرمي چيف نے کہا کہ پاکستان ايک ايٹمي رياست ہے اور اس کا موازنہ عراق يا افغانستان سے نہ کيا جائے-
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امريکا پر يہ بات بھي واضح کر دي ہے کہ اسے فوجي امداد کي ضرورت نہيں ہے-
...........
/169