ابنا: گورڈن ڈف نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ ملک کا موجودہ نظام جنگوں اور قرضوں کا سبب بنا ہے کہا کہ اب امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔ گورڈن ڈف نے گیارہ ستمبر کے واقعات کو امریکہ میں مالی مسائل ، جنگوں اور شہری حقوق کی پامالی کا بنیادی سبب قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب امریکہ میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ اب ملک میں سول حکومت نہیں ہے۔ اب ہم مقامی عدالتوں پر اعتماد نہیں کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اعلی سطح پر بدعنوانی کے پھیلاؤ ، غربت اور سماجی نا انصافی کے خلاف سترہ ستمبر سے وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کا آغاز نیو یارک میں ہوا ۔یہ تحریک امریکی عوام کی بہت سی اقتصادی مشکلات کا ذمے دار وال اسٹریٹ کو سمجھتی ہے اور افغانستان اور عراق میں جنگ کے خاتمے کی خواہاں ہے۔ ..........
/169