ابنا: آئي ايس آئي کے ايک عہديدار نے نام ظاہر نہ کرنے کي شرط پر بتايا کہ امريکا کے ڈرون حملے ميں تين مصري عسکريت پسند اور ايک نامعلوم شخص مارا گياـ
يہ واقعہ شمالي وزيرستان کے ميران شاہ ميں پيش آياـ امريکہ حقاني نيٹ ورک کو افغانستان اور پاکستان ميں اپني سلامتي کے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتا ہےـ
دوسري جانب پاکستان کے وزير دفاع احمد مختار نے کہا کہ ڈرون حملوں کے سلسلے ميں اب تک کوئي معاہدہ نہيں ہوا ہےـ انہوں نے جوشيلے انداز ميں کہا کہ حکومت نے چوڑياں نہيں پہني ہيں ـ
احمد مختار نے ميڈيا سے گفتگو ميں کہا کہ ڈرون حملوں کے لئے جلد ہي کوئي حل نکال ليا جائے گا-
...........
/169