16 اکتوبر 2011 - 20:30

شام کي سيکورٹي فورس نے ملک ميں جاري بدامني ميں ملوث مسلح گروہوں کے قبضے سے بھاری مقدار ميں اسرائيلي اسلحہ برامد کيا ہےـ

ابنا: عرب ليگ ميں شام کے نمائندے يوسف احمد نے قاہرہ ميں تنظيم کے ہنگامي اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام ميں سيکورٹي فورسز نے سيکڑوں افراد کے قتل عام کے ذمہ دار مسلح گروہوں کے پاس سے اسرائيلي ہتھيار ضبط کئے ہيں ـ

انہوں نے کہا کہ يہ اسرائيلي ساخت کے آٹوميٹک ہتھيار ہيں جنہيں ٹيلي ويزن چينلوں پر بھي دکھايا جا چکا ہےـ انہوں نے عرب ليگ کے رکن ممالک سے اپيل کي کہ وہ شام کے خلاف امريکہ کي حمايت سے جاري مہم کا حصہ نہ بنيں ـ شام کي حکومت ملک ميں جاري بد امني کے لئے بيروني طاقتوں کو ذمہ دار قرار دے رہي ہےــ..........

/169