15 اکتوبر 2011 - 20:30

نيويارک ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف شروع ہونےوالي وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک امريکا کے تمام شہروں کے علاوہ يورپ اور دنيا کے آٹھ سو ملکوں ميں پھيل گئي ہے اٹلي ميں مظاہرين نے وزارت دفاع اور بينکوں کي عمارتوں پر حملہ کرديا جبکہ سيکورٹي فورس کے حملے ميں ستر مظاہرين زخمي ہوگئے.

ابنا: نيويارک ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف شروع ہونےوالي وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک امريکا کے تمام شہروں کے علاوہ يورپ اور دنيا کے آٹھ سو ملکوں ميں پھيل گئي ہے اٹلي ميں مظاہرين نے وزارت دفاع اور بينکوں کي عمارتوں پر حملہ کرديا جبکہ سيکورٹي فورس کے حملے ميں ستر مظاہرين زخمي ہوگئےامريکا ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک جاري ہے اور واشنگٹن ميں مظاہرين سے پارک خالي کرانے کي امريکي انتظاميہ کي سازش ناکام ہوگئي ہے -

امريکہ ميں وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک جاري ہے اور نيويارک ميں مظاہرين او ر پوليس کے درميان جھڑپوں ميں متعدد افراد کو گرفتار کر ليا گيا ہے -اسي طرح دوسرے شہروں ميں بھي مظاہرين کي گرفتاريوں کي خبريں ہيں ـامريکہ کے ڈينور، سيٹل اور واشنگٹن ميں بھي گرفتارياں ہوئي ہيں ـ ڈينور ميں پوليس نے احتجاج کرنے والے تيئيس افراد کي گرفتاري کي تصديق کي ہےـ

وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک يورپ اور اس کے بعد ايشيا پيسيفک کے علاقے ميں بھي پھيل گئي ہےـ جاپان، اسپين، يونان، برطانيہ، فلپائن، نيوزي لينڈ اور آسٹريليا کے بھي عوام نے بھي تحريک کي حمايت کرتے ہوئے معاشرے کي ناہمواريوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر دي ہےـ فلپائن ميں لوگوں نے ريلي نکالي جبکہ جاپان ميں بھي يہي منظر دکھائي دياـ...........

/169