15 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے يمن کے پرامن مظاہرين پريمني سيکورٹي فورس کے حملے کي مذمت کي ہے-

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے کہا کہ يمن کے عوام پر امن طريقے سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہيں ليکن اس کے باوجود اس ملک کي سيکورٹي فورس نے ان کے خلاف ہتھياروں اور زہريلي گيس کا استعمال کرکے دسيوں افراد کو ہلاک اور زخمي کرديا ہے -

ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان تشدد آميز اقدامات اور بين الاقوامي تنظيموں کي جانب سے ان اقدامات کے سلسلے ميں اختيار کي جانے والي خاموشي پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے صورتحال مزيد پيچيدہ ہوگي اور بحران کا واحد حل يمن کے عوام کے جائز مطالبات کا پرامن طريقے سے پورا کيا جانا ہے-واضح رہے کہ يمن کي سيکورٹي فورس نے ہفتے کے دن صنعا کے تغيير اسکوائر ميں موجود مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر تشدد کيا ، گولياں چلائيں اور زہريلي گيس کا استعمال کيا- اس حملے ميں کم ازکم بارہ مظاہرين جاں بحق اور ايک سو سے زيادہ زخمي ہوگئے ہيں - دس زخميوں کي حالت تشويشناک بتائي جاتي ہے. ...........

/169