ابنا: پولیس کے مطابق جمعہ کی شب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سرجن ڈاکٹر مزار خان بلوچ نجی اسپتال سے اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے وہ جیسے ہی مسجد روڈ آرچرروڈ کے سنگم پر پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے گولیاں لگنے سے ڈاکٹر مزار خان بلوچ شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اطلاع ملتے ہی ڈاکٹرز کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی پولیس کے مطابق ڈاکٹر مزار بلوچ کو 8 گولیاں لگی ہیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر مزار بلوچ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے پی ایم اے نے واقعے کیخلاف 17 اکتوبر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا بلوچ ڈاکٹرز فورم کے صدر احمد راہی نے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر مزار بلوچ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے بتایاکہ واقعے کیخلاف آج سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال ہوگی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر عبدالصمد رئیسانی نے ڈاکٹر مزار بلوچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ..........
/110