14 اکتوبر 2011 - 20:30

صنعا…یمن میں فضائی حملے کے دوران القاعدہ کے سات کارکن ہلاک ہوگئے جن میں القاعدہ کے میڈیا سیکشن کا سربراہ بھی شامل ہے۔

ابنا: یمن کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ شبوا صوبے میں جمعے کو فضائی حملے کے دوران القاعدہ کے مقامی میڈیا سیل کے سربراہ ’ ابراہیم ال بننا‘ سمیت سات کارکن مارے گئے۔ مقامی حکام نے فضائی حملے کو امریکی جاسوس طیاروں کی کارروائی قرار دیا ہے تاہم یمنی وزارت دفاع کا اصرار ہے کہ کارروائی یمنی فورسز نے کی۔ Azzan کے علاقے میں کی جانے والی کارروائی کے دوران ایک میزائل مسجد پر بھی آکر گرا تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔  ..........

/110