ابنا: ساہیوال کے حلقہ پی پی 220 میں ضمنی الیکشن کے لئے آج پولنگ شروع ہوئی تاہم دوپہر تک ووٹرز کی تعداد کم رہی۔ پولنگ کے دوران کئی علاقوں میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات ہوئے۔ 49 فائیو ایل میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں مردوں پر جعلی ووٹ ڈالنے کاالزام لگایا گیا۔ اسی پولنگ اسٹیشن پر ق لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی سیمل کامران کو مبینہ طور پر دھکے بھی دیئے گئے۔ سیمل کامران نے الزام لگایا کہ خواتین کی چادریں کھینچی گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں چھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل رک گیا۔
..........
/169