12 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں آج مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم آمنے سامنے آگئیں۔

ابنا: ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی کے بعد ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی معطل ہوکر رہ گئی۔ صورت حال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب قومی اسمبلی میں قائد حزاب اختلاف ، چوہدری نثار نے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عابد شیر اور ساجد احمد ایک دوسرے کی طرف بڑھے تو دیگر ارکان نے ان میں بیچ بچاوٴ کرایا۔ اس دوران ارکان بلند آواز میں بولتے رہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی بھی کی گئی۔ ،وزیراعظم نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں پہلی بار تمام ارکان کو ترقیاتی فنڈز دئے۔ پارلیمانی سیکریٹریز نے ایوان کو بتایا کہ گوادر کو 2014 تک سڑک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کردیا جائے گا۔

...........

/169