ابنا: کولمبیا کی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 7اہلکاروں سمیت 18افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کولمبیا کے شہر سر دیناتاکے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں گوریلا باغیوں نے دھماکہ خیز مواد سے فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کولمبین فورسز کی جوابی کارروائی میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 11شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ..........
/169