11 اکتوبر 2011 - 20:30

روس نے افغانستان ميں امريکي افواج کي کارکردگي پر سخت تنقيد کرتے ہوئے اس ملک ميں افيم کي کاشت ميں اضافے اور وہاں سے علاقے بالخصوص روس ميں منشيات کي اسمگلنگ کا ذمہ دار امريکي افواج کو قرار ديا ہے -

ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہے کہ امريکہ افغانستان ميں پوستے کي کاشت کو ختم کرانے ميں دلچسپي نہيں لے رہا ہےـ انہوں نے اسے گزشتہ برسوں کا افغانستان کا لاينحل مسئلہ قرار ديتے ہوئے منشيات کي روک تھام نہ ہونے ميں اسے ايک موثر قدم بتاياـ
ماسکو ميں ايم ڈي جي سکس کانفرنس کي افتتاحيہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے سرگئي لاؤروف نے کہا کہ گزشتہ دس سال ميں افغانستان ميں منشيات کي پيداوار ميں کئي گنا کا اضافہ ہوا ہےـ
روس کے انسداد منشيات ادارے کے سربراہ نے بھي کہا ہے کہ افغانستان پر امريکہ کے قبضے کے دس برسوں ميں منشيات کي پيداوار ميں چاليس گنا کا اضافہ ہوا ہےـ وکٹر ايوانف نے رشا ٹوينٹي فور، ٹي وي چينل سے گفتگو ميں کہا کہ افغانستان ميں منشيات کي پيداوار اور امريکي فوجيوں کي موجوگي ميں براہ راست تعلق ہےـ انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں پيدا کي جانے والي منشيات کي قابل لحاظ مقدر اسمگلنگ کے ذريعے روس بھيجي جاتي ہے اور روس ميں استعمال ہونے والي ہيروئن افغانستان کي ہي پيداوار ہےـ ويکٹر ايوانف نے کہا کہ روس ميں منشيات کے استعمال سے پندرہ سے چونتيس سال کي عمر کے نوجوانوں کي اموات کا سلسلہ افغانستان کے خلاف بيروني حملے کے ساتھ ہي شروع ہوا ہےـ
قابل ذکر ہے کہ افغانستان ميں ڈيڑھ لاکھ غير ملکي فوجي تعينات ہيں اور ايسے عالم ميں منشيات کي پيداوار ميں اضافہ علاقے کے ملکوں کے لئے تشويش کا باعث ہےـ

افغانستان ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي کے ديگر نتائج ميں انساني الميئے کا رونما ہونا، سياسي عدم استحکام اور دہشت گرد گروہوں کي سرگرميوں ميں اضافہ ہے- کيونکہ ان گروہوں کي آمدني کا ايک اہم ذريعہ منشيات کي پيداوار ہےـ
رپورٹوں کے مطابق ساٹھ لاکھ افغان شہري ديگر ممالک ميں آوارہ وطني کي زندگي بسر کر رہے ہيں جبکہ افغانستان کے اندر پندرہ لاکھ افراد نشے کے عادي ہيں ـ بنابريں افغانستان پر امريکہ کے قبضے کے نتيجے ميں اس ملک کا معاشرہ نشے کي لت اور اس سے پيدا ہونے والي ايڈز جيسي بيماريوں کے لحاظ سے بدترين حالت ميں پہنچ گيا ہے-
.............

/169